بنگلورو،4؍مارچ (ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک کے سابق وزیررمیش جارکی ہولی سمیت کانگریس کے تین ناراض ارکان اسمبلی کے وزیراعظم نریندرمودی کے 6مارچ کے کرناٹک دورے کے موقع پر بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی )میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔بی جے پی کے ذرائع نے بتایاکہ سبھی تین ناراض ارکان اسمبلی رمیش جارکی ہولی ،امیش جادھو اورناگیندراپارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں کرناٹک اسمبلی سے ناہل قراردیئے جانے کا سامناکررہے ہیں ۔ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترنے کی امیدہے ۔جارکی ہولی بیلگاوی ،مسٹر جادھو کلبرگی اور مسٹر ناگیندر بلاری اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیت کر آئے ہیں ۔بتایاجارہا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی شاخ کے لیڈروں نے ان ارکان اسمبلی کو چکوڈی ،کلبرگی اور بلاری لوک سبھا حلقوں سے ٹکٹ دینے کاوعدہ کیاہے ۔ان تینوں لوک سبھا سیٹوں پر فی الحال کانگریس کا قبضہ ہے